دنیا
26 اپریل ، 2015

نیپال میں پھر زلزلہ، 6.9 شدت کے آفٹر شاکس نے کھٹمنڈوکو ہلا دیا

نیپال میں پھر زلزلہ، 6.9 شدت کے آفٹر شاکس نے کھٹمنڈوکو ہلا دیا

کھٹمنڈو.......نیپال میں ایک بار پھر زلزلہ، 6اعشاریہ 9 شدت کے آفٹر شاکس نے کھٹمنڈوکو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے جھٹکے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ نیپال کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز آنے والے خوفناک زلزلے میں ہلاک ہو نےوالوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے،اس حادثے میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،کھٹمنڈو ایئر پورٹ کھلنے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ سے 15 زخمی افراد کو لے کر پہلا ریسکیو طیارہ بھی کھٹمنڈو ایئر پورٹ پہنچ گیا۔نیپال میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی ۔کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔ کھٹمنڈو میں ہزاروں افراد نے پارکوں اور سڑکوں پر رات گزاری،دوسری جانب ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے لوگوں کی مدد کیلئے کئی ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ پہنچے اور زخمی افراد کو نکالا،گزشتہ روز ماؤنٹ ایورسٹ میں برف کا تودہ گرنے سے 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے، کھٹمنڈو ایئر پورٹ کھلنے کے بعد پڑوسی ملکوں سے امدادی سامان جہاز کے ذریعے آنا شروع ہو گیا۔متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سامان کے ساتھ ساتھ ریلیف ورکر اور ڈاکٹرز بھی نیپال پہنچے ہیں۔

مزید خبریں :