پاکستان
26 اپریل ، 2015

کل کے انتخابات سے 2013 کے انتخابات کو سند مل گئی، پرویز رشید

کل کے انتخابات سے 2013 کے انتخابات کو سند مل گئی، پرویز رشید

اسلام آباد.......... وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کل کے انتخابات میں عوام نے جوفیصلہ دیا اس سے 2013 کے انتخابات کو سند مل گئی، کل کے انتخابات نے کنٹینرکے جھوٹ کو بے نقاب کردیا، کل مسلم لیگ ن کے حق میں آنے والی گواہی، جوڈیشل کمیشن کے لیے بھی شہادت ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پوچھتے تھے کہ یہ حلقہ نہیں کھولا جا رہا، کل عوام نے وہ حلقہ کھول کر دکھا دیا، آپ کو اپنے صوبے میں بھی صرف 33 فی صد کامیابی ملی،آپ کو آپ کی سیاست کی سزا ملی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام سے معافی مانگیں اورجن لوگوں نے آپ کو بہکایا ان کے نام بھی بتائیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اخلاقی جرات پیدا کرے اور پاکستانی عوام سے معافی مانگے، ہمارے خلاف جو زبان استعمال کی گئی اس پرہم نے انہیں معاف کیا، بےبنیاد اورجھوٹےالزامات کی وجہ سے پی ٹی آئی کےووٹ کم ہوئے، تحریک انصاف پارلیمنٹ، ایوان صدراورپی ٹی وی پرحملےکی معافی مانگے۔

مزید خبریں :