26 اپریل ، 2015
کراچی........... پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لیاری آج بھی پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے، لیاری کے شہیدوں کے نام لوں تو رات گزرجائے گی، ہر الیکشن کےبعدپیپلزپارٹی نئےولولےسےزندہ ہوتی ہے،کپتان صاحب کو دکھ ہے کہ الیکشن چوری ہوگیا، پیپلزپارٹی کے کتنے الیکشن چوری ہو گئے ہیں۔ لیاری ککری گراؤنڈ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلا جلسہ میں نے لیاری میں ہی کیا تھا، ایک زمانے میں لیاری نے مجھے ایم این اے بنایا،جب پوری کراچی میں مسئلہ ہوتا تھا تولوگ لیاری میں پناہ لیتے تھے، میرے دو بچے لیاری میں پیدا ہوئے،ہم بھٹو کے فلسفے پرچلتے ہیں، لیاری کو امن کا گہوار ہ بنائیں گے۔