27 اپریل ، 2015
کراچی.........ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ الزامات کے باوجود ایم کیو ایم انتخابات میں کامیاب ہوئی، انتخابات میں کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اراکین رابطہ کمیٹی، منتخب نمائندوں کو چند نصیحتیں دینا چاہتا ہوں، عدالتوں سے بھی ریلیف نہ ملی تو کارکن پُر امن ریلیاں نکال سکتے ہیں، کارکن اور نمائندے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں، ہمیں نمائشی لوگ نہیں، کام کرنیوالے بندے چاہیئے، کوئی ذمہ دار ٹھیک کام نہ کرے تو استعفا لیا جائے گا، ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو ملک سے جاگیرارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، فوری طور پر ملک بھر میں ایم کیو ایم کی ممبر سازی شروع کی جائے اور متحدہ کے ایم پی ایز عوامی مسائل کے حل کے لیے سندھ اسمبلی میں بھر پور آواز اٹھائیں۔ قائد تحریک الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سبین محمود کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، سبین محمود کے قتل میں ملوث خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے، نوجوان سگریٹ، پان اور گٹکے کے استعمال سے گریز کریں، آجکل اسکولوں میں بے پناہ نقل ہو رہی ہے اور اگر نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا تو محنت مزدوری کریں، چوری ڈکیتی نہ کریں۔