27 اپریل ، 2015
کوئٹہ.......جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں گذشتہ رات دمے کی شکایت پرسی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا،جہاں ان کا علاج جاری تھا کہ صبح ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور خالق حقیقی سے جا ملے۔گزشتہ روز طلال اکبر بگٹی نے آخری پریس کانفرنس کی تھی۔نوابزادہ طلال اکبر بگٹی ، نوابزادہ اکبر بگٹی کے صاحبزادے تھے۔