27 اپریل ، 2015
لاہور ......... لاہور میں گزشتہ رات فیروز پور روڈ پر پولیس ورکشاپ میں دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ورکشاپ پر بم حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ ایم ٹی ورکشاپ کے سکیورٹی انچارج سب انسپکٹر محمد حسین کی مدعیت میں 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف درج کیا گیا۔ آدھی رات کو کیے گئے دستی بم حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔