27 اپریل ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں ہونے والی تباہ کن بارشوں سےمتاثرہونےوالوں کےلئے امدادیپیکج کی منظوری دیدی ہے۔جس کے مطابق جاں بحق افرادکےخاندان کےلئے5لاکھ روپےفی کس اورزخمیوں کیلیے 50ہزارروپےکااعلان کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔ انہوں نے بارشوں اور طوفان سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔