پاکستان
08 مئی ، 2012

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں2افراد ہلاک

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں2افراد ہلاک

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہوٹل پر فائرنگ کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے جبکہ اورنگی ٹاوٴن اور سولجر بازار میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں ہوٹل پر فائرنگ سے ہوٹل کے مالک سمیت 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سولجر بازار تھانے کی حدود میں مزار قائد کے قریب گرومندر چوک سے نامعلوم شخص کی گولیاں لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق اسے اغواء کرکے کسی اور مقام پر قتل کرنے کر کے ہاتھ اور پاوٴں بندھی لاش یہاں پھینکی۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے 11 نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالستار ہلاک ہوگیا۔ میں پی آئی بی کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

مزید خبریں :