دنیا
27 اپریل ، 2015

بھارت اور نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

بھارت اور نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کٹھمنڈو........بھارت اور نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے لئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تازہ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ بھوٹان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم فوری طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ زلزلہ ہے یا گزشتہ دن آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور ان میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔فوری طور پر ان جھٹکوں سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید خبریں :