پاکستان
08 مئی ، 2012

ویندر:کوسٹ گارڈز کی کارروائی، غیرملکی شراب کی 15سو بوتلیں برآمد

ویندر…پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے بلوچستان کے علاقے ویندر میں ایک کارروائی کے دوران غیر ملکی شراب کی 1500 بوتلیں برآمد کرلیں۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان میجر ظفر صدیقی کے مطابق کوسٹ گارڈز نے ویندر میں کھاری چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران کیلوں سے بھرے ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی تو اس میں چھپائی گئی اسمگل شدہ غیر ملکی شراب کی 1500 بوتلیں پکڑی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پکڑی گئی شراب کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔ جس کی مالیت 90 لاکھ روپے ہے۔ اس سلسلے میں کسی ملزم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :