29 اپریل ، 2015
لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر توانائی کےمنصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے گیس سے 1200 میگا واٹ کے منصوبہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں توانائی کے حوالے سےبلائے گئے اجلاس کی صدارت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے 900 میگاواٹ سولر سے بجلی کے کارخانے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی جانب یہ انتہائی اہم اقدام ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے جرمن توانائی کمپنی کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین پی سی بی شہر یارخان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔