پاکستان
08 مئی ، 2012

واشنگٹن اسلام آباد کو قربانی کا بکرا بنارہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی

واشنگٹن اسلام آباد کو قربانی کا بکرا بنارہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی

راولپنڈی…کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان عسکریت پسندوں سے بات چیت کی کوششوں کی موجودگی میں پاکستان سے یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ سرحد کے اِس طرف تمام مسلح گروپوں کے خلاف کارروائی ہو۔امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے واشنگٹن اسلام آباد کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھانے کا مطلب ہے الزام دوسرے کے سَر تھوپنا۔ امریکا خود افغانستان کو طالبان سے پاک کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا،وہاں اب بھی ان کی تعداد سیکڑوں ہزاروں میں ہے،جنرل خالد ربانی نے شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر گروپ کے ساتھ امن معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ کسی قسم کی مشکلات کھڑی کرتا نظر نہیں آتا۔ جب نیٹو اور امریکا افغانستان میں عسکریت پسندوں سے بات چیت کرسکتے ہیں تو پاکستان کے لیے اپنے یہاں ایسا کرنا ممنوع تو نہیں۔انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارووائی ہوگی کیونکہ یہ واحد علاقہ ہے جسے اب تک کلیئر نہیں کیا گیا اور ایسا جلد ہوگا۔

مزید خبریں :