پاکستان
08 مئی ، 2012

دہری شہریت کا کیس، رحمن ملک، فرح ناز اصفہانی کو نوٹس

دہری شہریت کا کیس، رحمن ملک، فرح ناز اصفہانی کو نوٹس

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے پارلیمینٹیرینز کی مبینہ دوہری شہریت کیخلاف مقدمہ میں سینیٹر رحمان ملک اور ایم این اے فرح ناز اصفہانی کو دوبارہ نوٹس جاری کردئے ہیں۔ عدالت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکریٹریز سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بعض ارکان پارلیمنٹ اور ممبران صوبائی اسمبلی پردوہری شہریت رکھنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ دو پارلیمینٹیرینز زاہد اقبال اور افتخار نذیر کی طرف سے وکلاء پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ رحمان ملک کا جواب آگیا ہے۔ عدالت اجازت دے تو وہ اسے پیش کرسکتے ہیں، عدالت نے انہیں ایسا کرنے سے روکتے ہوئے رحمان ملک اور فرح ناز اصفہانی کی طرف سے وکیل نہ آنے پر دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ مزیدسماعت دس مئی کوکی جائے گی۔

مزید خبریں :