08 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کی مقامی عدالت نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے تین مبینہ ملزمان کو6دن کے جسمانی ریمانڈ پرسی آئی ڈی پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں تفتیشی افسرنے موقف اختیار کیا کہ ملزمان عبدالغفار بگٹی،شمس بگٹی اور سیف بگٹی کواسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان کا تعلق بی ایل اے سے ہے ملزمان نے لیاری آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصرکوجدیداسلحہ اور راکٹ فراہم کیا۔ ملزمان سے مزیدتفتیش کرنی ہے۔جس پرعدالت نے ملزمان کو چھ روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر سی آئی ڈی پولیس کی تحویل میں دے دیا۔