08 مئی ، 2012
پشاور… پشاور کے نواحی علاقہ پشتہ خرہ میں پولیس نے بم ناکارہ بناکر تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔پشتہ خرہ پولیس کے مطابق بارودی مواد کی نشاندہی مقامی افراداورا سکول کے بچوں نے کی تھی۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد ڈیڑھ کلو وزنی تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ذرائع کے مطابق شرپسندوں کانشانہ پولیس اہلکاریا اسکول کے بچے ہوسکتے تھے۔