پاکستان
30 اپریل ، 2015

زرداری صاحب نے کبھی نہیں کہا کہ فلاں کام کردو،راؤ انوار

زرداری صاحب نے کبھی نہیں کہا کہ فلاں کام کردو،راؤ انوار

کراچی......ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے کہا ہے کہ زرداری صاحب نے مجھے کبھی نہیں کہا کہ فلاں کام کردو۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوارنے ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفت گو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملزمان نے جو اعتراف کیے وہ بتائے،دونوں ملزمان کو پرسوں گرفتارکیا گیا،ان کو متحدہ نوکریاں بھی دیتی ہے،جیل میں بیٹھے لوگ تنخواہیں لے رہے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی،ثبوت آج عدالت میں پیش کردیے اور ان کاریمانڈ بھی لےلیاہے۔

مزید خبریں :