پاکستان
08 مئی ، 2012

انٹرپول نے شریف برادران کی منی لانڈرنگ کا نوٹس لے لیا، رحمن ملک

انٹرپول نے شریف برادران کی منی لانڈرنگ کا نوٹس لے لیا، رحمن ملک

اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ انٹر پول نے شریف برادران کی 32 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا نوٹس لے لیا ہے، جب کہ ان کے تین ارب روپے بنک قرض کا معاملہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو بھجوا یا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ شریف برادران کے خلاف اگلا ریفرنس ایک دو روز میں آ جائے گا۔ پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کا نوٹس لے لیا ہے،شہباز شریف سیاسی بیان بازی چھوڑ کر صوبے میں امن و امان پر توجہ دیں۔ رحمان ملک نے کہا ، عمران خان کے مطابق ن لیگ پٹواریوں کے جلسے کرتی ہے ، اس بات کی تحقیقات کرنا ہمارا فرض ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیاری میں کارروائی کے وقت کا تعین اب رینجرز اور پولیس پر چھوڑ دیا ہے،وہاں حالات بالکل ٹھیک ہیں لوگ گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :