01 مئی ، 2015
نیویارک .......... ہالی ووڈ کی سپر ہیرو کی فلم "ایج آف الٹرون "کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ 2012کی "دی ایونجرز "فلم کے سیکوئل کی ہدایت کاری کے فرائض جوس وہیڈون نے نبھائے ہیں جبکہ فلم کی کہانی جیمز اسپیڈر نامی ولن کے گرد گھومتی ہے جو انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہیمسورتھ، مارک رفالو، جیریمی رینر، سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن، کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ کیون فیج کی پروڈیوس کردہ یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیو ز کے بینر تلے آج سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔