انٹرٹینمنٹ
01 مئی ، 2015

کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم اِرریشنل مین کا پہلا ٹریلر جاری

کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم اِرریشنل مین کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک.......... ہالی ووڈ اداکارہ ایما اسٹون کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم "اِرریشنل مین" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ہالی وڈ اداکارہ ایما اسٹون کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم "اِرریشنل مین" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایت کارو رائٹر ووڈلی ایلن کی اس فلم کی کہانی فلسفے کے ایک ایسے پروفیسر کے گِرد گھوم رہی ہے جو زندگی کے بارے میں اپنی انوکھی منطق کی وجہ سے ہر کام اُلجھا دیتا ہے تاہم نئے سے نئے راستے بھی ڈھونڈ نکالتا ہے۔ اپنے طنز و مزاح سے لوگوں کو ہنساتے اس پروفیسر کا کردار جواکوئن فوئینکس نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ معروف ہالی وڈ اداکارہ ایما اسٹون مرکزی کردار میں نظر آئینگی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پارکر پوزی، جیمی بلیکلے، ایتھن فلپس اور بین روزن فیلڈاپنی اداکاری کے جوہر دِکھا کر مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ لیٹی ایرن سن، اسٹیفن ٹینن بوم اور ووڈلی ایلن کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس کامیڈی ڈرامہ فلم کو سونی پکچرز کے تحت 17جولائی کو سنیما گھروں میں دھمال مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :