کاروبار
08 مئی ، 2012

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 14513 پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 14513 پوائنٹس پر بند

کراچی … کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاوٴ کا شکار رہیں اور انڈیکس 14 ہزار 600کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ منگل کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا اوریہ منفی رحجان پورے دن ہی مارکیٹ میں جاری رہا۔ سیمنٹ سیکٹر میں فروخت کا رحجان مارکیٹ کو نیچے لانے کا سبب بنا۔ سرمایہ کاروں نے نئے بجٹ کی آمد کی وجہ سے مارکیٹ میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے مارکیٹ میں نئی پوزیشنز لینے سے گریز کیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 104پوائنٹس کمی کے بعد 14513 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 22کروڑ شیئرز رہا، سب سے زیادہ کام پی ٹی سی ایل کے شیئرز میں ہوا جس کی قیمت 3 پیسے اضافے کے بعد 16 روپے 5 پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 89 پوائنٹس کمی کے بعد 12673 پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اتار چڑھاوٴ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے ۔

مزید خبریں :