کاروبار
08 مئی ، 2012

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی، 56 ہزار 100 ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی، 56 ہزار 100 ہوگئی

کراچی … عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمتیں 56 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہیں۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشیدچاند نے جیونیوز کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1627 ڈالر ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کمی کے بعد 56 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ سونے کی 10 گرام قیمت 428 روپے کمی کے بعد 48 ہزار 85 روپے پر آگئی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ رکنے تک مقامی مارکیٹس میں بھی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری رہے گا ۔

مزید خبریں :