کاروبار
08 مئی ، 2012

پاکستان اسٹیل کی بحالی کا نیا منصوبہ پیش، 15 سے 20 ارب روپے طلب

پاکستان اسٹیل کی بحالی کا نیا منصوبہ پیش، 15 سے 20 ارب روپے طلب

کراچی … پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے حکومت کو ادارے کی بحالی کا نیا منصوبہ پیش کردیاہے جس میں فوری طور پر یکمشت 15 سے 20 ارب روپے طلب کئے گئے ہیں۔ پاکستان اسٹیل کے نئے چیف ایگزیکٹو میجر جنرل (ر) محمد جاوید نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلئے حکومت کو اعلیٰ سطح پر بریفنگ دیدی گئی ہے جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو منافع بخش بنانے کیلئے 15 سے 20 ارب روپے فوری طور پر درکار ہیں، منصوبے میں جاری آپریشنل اخراجات اور ماضی کی واجب الادا رقم کو الگ الگ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں حکومت فنڈز جاری کردے گی، جس سے ملازمین کی تنخواہ اور خام مال کی خریداری کی جائے گی، اس کے علاوہ خراب مشینری کی مرمت بھی ہوگی۔ اسٹیل مل کے پروگرام سے ایک یا دو ماہ میں صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :