08 مئی ، 2012
لاہور … پیپلز پارٹی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت اورقیادت کیخلاف جوابی تحریک کا اعلان کردیاہے اور کہا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں جلسے اور جلوس نکالے جائیں گے۔ جوابی تحریک کا اعلان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے لاہورمیں پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کا آغاز 10 مئی کو لاہورمیں وکلاء کنونشن سے ہوگا، 11 مئی کو لاہور میں موٹر سائیکل ریلی اور 13 مئی کو ٹولنٹن مارکیٹ سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی۔ 16 مئی کو پیپلز پارٹی پنجاب کا جنرل ہاوٴس اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم بھی شرکت کریں گے، 17 مئی کو راولپنڈی میں جلسہ ہوگا جبکہ 19 مئی کو قصور میں ریلی اور جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے آخری ہفتے میں سیالکوٹ، منڈی بہاوٴ الدین، بھکر، خوشاب اور سرگودھا میں احتجاجی جلسے کئے جائیں گے ۔