کاروبار
08 مئی ، 2012

تجارت کیلئے 1965ء والی پوزیشن میں جانا ہوگا، شرکاء اقتصادی کانفرنس

تجارت کیلئے 1965ء والی پوزیشن میں جانا ہوگا، شرکاء اقتصادی کانفرنس

لاہور … امن کی آشا کے زیر اہتمام دوسری اقتصادی کانفرنس میں شریک پاک بھارت صنعتکاروں اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتیں درست سمت میں جارہی ہیں تجارت کے حوالے سے 1965 والی پوزیشن میں واپس جانا ہو گا۔ پاک بھارت اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف بھارتی صنعتکار راہول بجاج کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے خدشات دور ہوں گے۔ جوز ف میسی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری ہونی چاہئے، بھارت میں لوگوں میں بچت کا رجحان زیادہ ہے، ہر سال 400ارب ڈالر بچاتے ہیں۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین منیر کمال کا کہنا تھا کہ بھارت سے پاکستان کیپٹل مارکیٹ میں بھاری سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔ سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستان محمد علی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کوقانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ انہوں نے امن کی آشا کانفرنس کو کامیاب قرار دیا۔

مزید خبریں :