پاکستان
08 مئی ، 2012

توانائی بحران: پنجاب تجویز پر عمل کرے تو دیگر صوبے بھی کرینگے، پرویزالٰہی

توانائی بحران: پنجاب تجویز پر عمل کرے تو دیگر صوبے بھی کرینگے، پرویزالٰہی

لاہور … سینئر وفاقی وزیر پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اگر توانائی بحران کے خاتمے کیلئے شجاعت حسین کی تجویز پر پنجاب حکومت اپنا حصہ دے تو وفاق سمیت دیگر صوبے بھی حصہ دینے پر تیار ہو جائیں گے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے مفاد سے آگے کچھ نہیں سوچ سکتی، پنجاب میں گڈ گورننس ہے نہ بیڈ گورننس بلکہ یہاں میڈ گورننس چل رہی ہے، نون لیگ استعفوں کی باتیں کرتی تھی اب کیوں بھاگ رہی ہے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے دور میں گندم پیدا کرنے والے کسان پھر رل گئے ہیں اور باردانہ لیگی لاڈلوں کے ڈیروں پر بلیک ہو رہا ہے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آئندہ نئے وزیراعظم کا فیصلہ پیپلز پارٹی کا حق ہے۔

مزید خبریں :