08 مئی ، 2012
لاہور … پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے، رحمان ملک شریف برادران کے خلاف ثبوت پیش کریں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کہ رحمان ملک کے بیانات عوام کیلئے تفریح کے سامان سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے جلسوں نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ رحمان ملک بڑھکیں مارنے کی بجائے لیاری کے حالات ٹھیک کرنے پر توجہ دیں۔