08 مئی ، 2012
لاس اینجلس …مائیکل جیکسن کے سابقہ با ڈی گار ڈ Matt Fiddesنے ایک حالیہ انٹر ویومیں انکشا ف کیا ہے کہ جیکسن نے اپنے بھا ئی Randy کو قتل کرنے کاحکم دے ڈالا تھا ۔ Mattکے انکشا فا ت کے مطا بق جیکسن اور رینڈی کے درمیا ن کئی سالو ں سے مختلف معا ملا ت پر اختلافات تھے جو اتنے شدید ہو گئے تھے کہ جیکسن نے اپنے خاندان والوں کا گھر میں دا خلہ بھی ممنوع قرا ر دے دیا تھا ۔ Matt کا کہنا ہے کہ جیکسن نے رینڈی کو گولی مارنے کا حکم اسوقت جا ری کیا تھا جب رینڈی زبر دستی اس کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس وقت جیکسن نشہ آورادویا ت کے زیر ِ اثر تھا اور جب اسے رینڈی کی اِس حر کت کا علم ہو ا تو اس نے اپنے با ڈی گا رڈ زکو اس پر گو لی چلا نے کاحکم دے دیا ۔ میٹ نے جیکسن اور وٹنی ہیو سٹن کی محبت کے علا وہ یہ حیران کن انکشا ف بھی کیا ہے کہ جیکسن میڈو نا کو اتنا سخت نا پسند کر تا تھا کہ اس نے اپنے پا لتو سا نپ کا نام بھی میڈو نا ہی رکھا ہو ا تھا ۔