پاکستان
08 مئی ، 2012

دو تہائی اکثریت والی حکومت کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا، وزیراعظم گیلانی

دو تہائی اکثریت والی حکومت کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا، وزیراعظم گیلانی

لندن … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شفاف ٹرائل میرا حق ہے، دو تہائی اکثریت والی حکومت کو ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا، زبردستی استعفیٰ نہیں دوں گا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی لندن پہنچ گئے اس سے قبل برطانیہ جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو تہائی والی حکومت کو ڈرایا اور دھمکایا نہیں جا سکتا، تمام آئینی آپشنز اختیار کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کسی خاص وجہ سے الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں چاہتی، فیصلہ آنے سے پہلے اپوزیشن لیڈر سے الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر بات کی تھی۔ انہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کرانے کا فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے، سرائیکی صوبے کی آواز دبانے کیلئے احتجاجی تحریک شروع ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شفاف ٹرائل میرا حق ہے، ڈرا، دھمکا کر مجھ سے استعفیٰ نہیں لیا جا سکتا، میں نے قانون کی مکمل پاسداری کی۔

مزید خبریں :