08 مئی ، 2012
کراچی … کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ اورنگی ٹاوٴن قصبہ کالونی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ سولجر بازار تھانے کی حدود میں مزار قائد کے قریب گرومندر چوک سے نامعلوم شخص کی گولیاں لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق اسے اغواء کرکے کسی اور مقام پر قتل کرنے کر کے ہاتھ اور پاوٴں باندھ کر لاش یہاں پھینکی گئی۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے 11 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالستار ہلاک ہوگیا۔ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔