08 مئی ، 2012
لاہور … روزنامہ جنگ اور ٹائمز آف انڈیا کی امن کی آشا کے تحت دوسری اقتصادی کانفرنس میں شریک بھارتی وفد کے بعض ارکان واہگہ بارڈر کے راستے واپس چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ملنے والا پیار وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ لاہور میں پاک بھارت اقتصادی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ مہمان تاجر، صنعت کار اور دیگر افراد نے واپس بھارت جانا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی وفد میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انہیں بہت عزت اور پیار ملا، عوام ہی نہیں سیاسی لیڈر بھی امن چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے سے تجارت کو فروغ ملے گا اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔