09 مئی ، 2012
ٹوبہ ٹیک سنگھ ... ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوٴں چک 777 میں کم سن بچے اسکول سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں مچھلی فارم کے تالاب میں نہانے لگے۔ انکے وہم وگماں بھی نہ تھاکہ پانی زیادہ گہرا ہوگا ، وہ ڈبکیاں کھاتے پانی میں ڈوب کردم توڑ گئے۔ ڈوبنے والوں میں 8سالہ شعیب اسکا بھائی10 سالہ عمیر اور انکا 11 سالہ دوست شامل تھا۔ مقامی افراد نے لاشیں تالاب سے نکال کرگاوٴں پہنچائیں تو کہرام مچ گیا۔نمازہ جنازہ کے بعد رات گئے تینوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔