پاکستان
09 مئی ، 2012

کراچی ائیرپورٹ:مسافروں کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار

کراچی ... کراچی ائیرپورٹ سے جانے والے مسافروں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،کراچی میں اسپیشل انوسٹی گیشن سیل ایسٹ کی ٹیم نے شارع فیصل پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں طاہر عرف ون ٹو فائیو اور شرجیل شامل ہیں،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :