دنیا
09 مئی ، 2012

امریکی محکمہ خارجہ نے کیمرون منٹر کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی

امریکی محکمہ خارجہ نے کیمرون منٹر کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی

واشنگٹن ... امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کیمرون منٹرنے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی طورپر کیا ہے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ کیمرون منٹر کی پاکستان میں تعیناتی کی مدت دو سال ہے جو کسی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کی معمول کی مدت ہے۔ مارک ٹونر کے مطابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کیمرون منٹر کی کارکردگی کو سراہا ہے اور وہ ان کے فیصلے کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔

مزید خبریں :