09 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے نیو کراچی میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،آگ بجھانے کے کام میں 6 فائر ٹینڈرز،ایک اسنارکل اور ایک واٹر باوٴذر نے حصہ لیا۔ نیو کراچی کے علاقے میں قائم تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ بھٹرک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور عمارت کے گراوٴنڈ اور فرسٹ فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ابتداء میں 2 فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانے کے لئے روانہ کیا گیا،لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید فائر بریگیڈ کے عملے اور گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا،فائر بریگیڈ حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،چھ فائر ٹینڈرز،ایک واٹر باوٴذر ، ایک اسنارکل اور درجنوں فائر مینوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث ہونے والے مالی نقصان کا فی الحال اندازاہ نہیں لگایا جاسکاہے،البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین بھی نہیں ہوسکا ہے۔