09 مئی ، 2012
کراچی… کراچی میں ایم اے جناح روڈ سے متصل گل پلازہ میں لگی آگ بجھادی گئی،آتشزدگی کے نتیجے میں دو دکانوں میں موجود سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ سے متصل اور کراچی کی مشہور مارکیٹ گل پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ابتداء میں آگ بجلی کی تاروں اور الیکٹرک میٹرز میں لگی،جس نے عمارت کی پہلی منزل پر واقع دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کے نتیجے میں کراکری اور پلاسٹک کے سامان کی دکان میں موجود بھاری مالیت کا سامان جل گیا،فائر بریگیڈ کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے آگ بجھادی ہے، اور فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ الیکٹرک شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔