پاکستان
09 مئی ، 2012

کراچی ،لیاری سے ہاتھ پاوٴں بندھی لاش برآمد

کراچی … کراچی کے علاقے لیاری سے ایک شخص کی ہاتھ اور پاوٴں رسیوں سے بندھی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں کوثر مسجد والی گلی سے ایک شخص کی لاش ملی، واقعہ تھانہ بغدادی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے،اور مقتول کو کسی اور مقام سے اغواء کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس کی لاش کو موسٰی لین میں لاکر پھینکا گیا ہے،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا ہے،لیکن تا حال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :