09 مئی ، 2012
پشاور… پشاور ڈویژن کے ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کیلئے سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ 5 مئی کو جیو نیوز پرنشر ہونے والی رپورٹ میں ریلوے اسٹیشنز کی ناقص سیکورٹی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ریلوے حکام کے مطابق رپورٹ کے بعد ریلوے سیکورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں پشاور ڈویژن کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی کیمروں کی تنصیب اور جدید آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے سروے مکمل ہوچکا ہے جبکہ اٹک، نوشہرہ، حسن ابدال اور پشاور سٹی کے ریلوے اسٹیشنز کے سروے جاری ہیں۔ سروے مکمل ہونے کے بعد سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کاکام شروع ہوگا۔