پاکستان
09 مئی ، 2012

لاہور:شاہدرہ کے عوام کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج

لاہور:شاہدرہ کے عوام کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج

لاہور… پنجاب میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام جگہ جگہ سراپاء احتجاج نظر آتے ہیں۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سیکڑوں مردوں، خواتین اور بچوں نے ڈنڈے اٹھا کر جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا،اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردیا گرمی کے موسم میں طویل اور بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شاہدرہ کے سیکڑوں رہائشی جی ٹی روڈ پر جمع ہو گئے، ان میں خواتین بھی تھیں اور بچے بھی،لوگ ٹریکٹروں،ٹرالیوں پر رکشوں پر سوار تھے،اور انہوں نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے ہائے بجلی،ہائے پانی ،عوام دشمن حکومت ٹھاہ جیسے نعرے لگائیبعد ازاں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی،جس سے اس مصروف شاہراہ پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے بتایا کہ روزانہ 16سے 20گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے،جس سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

مزید خبریں :