09 مئی ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کیس میں سزا کا تفصیلی فیصلہ، ایوان صدر، وزیراعظم ہاوٴس ، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن سمیت 14 آفسز کو بھیج دیاہے سپریم کورٹ کے آفس نے وزیراعظم کیخلاف سات رکنی بنچ کے تفصیلی فیصلہ کی نقول ،قومی انتظامی اور قانونی آفسز کو بھیجا ہے، جن آفسز کو یہ فیصلہ بھیجا گیا ہے ان میں ایوان صدر، وزیراعظم سیکریٹریٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر شامل ہیں، عدالتی فیصلہ کو قانون اور کابینہ امور کی وزارتوں ، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور پانچوں ہائی کورٹس کو بھی بھیجا گیا ہے۔