09 مئی ، 2012
کراچی… آمن کی آشا کے ثمرات ابتدائی مراحل میں نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان سے بھارت کوسیمنٹ برآمد میں15 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق، رواں مالی سال جولائی تا اپریل، پاکستان سے بھارت کو کی جانے والی سیمنٹ برآمدات کا حجم 5 لاکھ ٹن رہا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 15فی صد زیادہ ہے۔ صرف اپریل کے مہینے میں بھارت کو 1 لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی، جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 52 فی صد زیادہ ہے۔ بھارتی بلڈزر کے مطابق اس وقت مشرقی بھارت میں تعمیراتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ بھارت میں زیادہ تر سیمنٹ فیکٹریاں مغربی حصے میں ہونے کے باعث،انھیں پاکستانی سیمنٹ کا فی سستی پڑتی ہے، اور اسی وجہ سے وہ پاکستان سے سیمنٹ خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔