09 مئی ، 2012
لاہور… توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے سزا پانے والے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دلانے کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان کے روبرو ریفرنس دائر کردیا گیا۔ یہ ریفرنس چوہدری مرید حسین ایڈووکیٹ کی طرف سے آفتاب احمد باجوہ ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے میاں نجیب اویسی بنام ملک عامر یار وارن کے کیس کے فیصلے کے تحت سزا پافتہ رکن اسمبلی کی نااہلی کے لئے سپیکر اسمبلی کی طرف سے ریفرنس بھجوایا جانا ضروری نہیں بلکہ کوئی بھی شہری سزا یافتہ رکن اسمبلی کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرسکتا ہے لہذا الیکن کمیشن اس ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے نااہل قرار دے اور ریفرنس کے ختمی فیصلے تک انہیں بطور وزیر اعظم کام کرنے سے روکا جائے۔