09 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن اور بلدیہ میں پاکستان رینجرز نے کارروائیوں کے دوران دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر اہم سامان برآمد ہوا۔ رینجرز کے ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاوٴن میں خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران پاکستان رینجرز نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر بلدیہ ٹاوٴن میں کارروائی کی گئی۔ وہاں سے بھی اس کے مبینہ ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ، اہم دستاویزات اور سامان بھی برآمد ہوا۔ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔