12 مئی ، 2015
لاہور.......پنجاب یونیورسٹی کی ایک اسسٹنٹ پروفیسرنےلاہورہائیکورٹ کے روبرواپنےپالتوبلے کےمرنے پر اندراجِ مقدمہ کی انوکھی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نےویٹرنری ڈاکٹر پر الزام عائد کیاہےکہ ڈاکٹر نے علاج کی بقایا رقم نہ دینے پربلےکو غلط ٹیکہ لگا دیا،جس سے وہ مر گیا۔لاہورہائیکورٹ کےروبروپنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مسعود نےاندراجِ مقدمہ کی درخواست دائرکی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ وہ اپنے انتہائی خوبصورت بلے کو علاج کی غرض سے ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس کے پاس لےکر گئیں،لیکن ویٹرنری ڈاکٹر نےعلاج کی بقایا رقم نہ دینے پر بلےکو غلط ٹیکہ لگا دیا،جس کے باعث ان کےبلےکی موت واقع ہو گئی۔ انہوں نےعدالت سےڈاکٹر کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ429 کےتحت مقدمہ درج کرنےکا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔