پاکستان
09 مئی ، 2012

پیپلزپارٹی کو وزیراعظم کیخلاف عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں، قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کو وزیراعظم کیخلاف عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں، قمر زمان کائرہ

لندن … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف آنے والے توہین عدالت کے مقدمے کے فیصلے پر گہرے تحفظات رکھتی ہے۔ دورہ لندن میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وفد میں شامل قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جسٹس کھوسہ نے تعصب کے باعث وزیر اعظم کے خلاف بیان دیتے ہوئے اپنی ذاتی رائے بھی شامل کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کے تفصیلی فیصلے میں ماسوائے لفاظی کے نیا کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے میں کئی قسم کے ابہام اور خامیاں ہیں تاہم حکومت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اس نازک وقت میں وزیر اعظم کا دورہ برطانیہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں ں کے درمیان کتنی قربت و ہم آہنگی ہے، یہ دورہ پاکستان کیلئے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں :