17 مئی ، 2015
کراچی ........وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ہے کہ سانحہ صفورا کے ملزمان جلد گرفتار کئے جائیں گے۔ کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا کراچی کے علاقے کارساز میں واٹر بورڈ کے دفتر میں میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورہ کی کڑیاں مل رہی ہیں اور جلد قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوںسے نمٹنے کے لئے بہتر ٹر یننگ کی ضرورت ہے جس کے لئے پولیس کو فوج کو جدید ٹریننگ دلوائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے پر ذوالفقار مرزا کے اوپر مقدمہ درج ہوا ہے۔ ذوالفقار مرزا سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا جا رہا۔