Geo News
Geo News

پاکستان
17 مئی ، 2015

شمالی پاکستان میں بارش کا سلسلہ جاری،بدھ تک بارشوں کا امکان

شمالی پاکستان میں بارش کا سلسلہ جاری،بدھ تک بارشوں کا امکان

اسلام آباد........ اسلام آباد اور راول پنڈی سمیت بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج رات سے بدھ کے دوران اسلام آباد، فاٹا،خیبر پختونخواہ، لاہور ڈویژن سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بدھ کے دوران فاٹا،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ،سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، فاٹا،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن سمیت ، بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سندھ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے آج شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو اور سبی میں48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :