Geo News
Geo News

پاکستان
17 مئی ، 2015

اٹھارھویں ترمیم کے بعدامن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے،مرتضیٰ جتوئی

اٹھارھویں ترمیم کے بعدامن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے،مرتضیٰ جتوئی

حیدر آباد......وفاقی وزیر صنعت وتجارت غلام مرتضی جتوئی نے کہا ہے کہ اٹھارھویں ترمیم کے بعد اب امن وامان قائم رکھنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔حیدرآباد قاسم آباد پلیجو ہاؤس میں وفاقی وزیر صنعت و تجارت غلام مرتضی جتوئی اور ایاز لطیف پلیجو نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں اب امن وامان رکھنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔سندھ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر تشویش ہے سانحہ صفورا کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، سپریم کورٹ اسماعیلی بھائیوں کے قتل پر ایکشن لے ۔

مزید خبریں :