17 مئی ، 2015
اسلام آباد....... وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کل کراچی کا دورہ کرکے اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ سلطانہ الانہ سے ملاقات کریں گے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ گورنرسندھ اور وزیراعلی سندھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کرکے ڈی۔جی رینجرز سندھ سے بھی ملاقات کریں گے جہاں انہیں سانحہ صفورہ پر بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیرداخلہ گورنر ہاوس میں میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔