17 مئی ، 2015
کراچی ........ ذوالفقار مرزا نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ بینظیر بھٹو اور مرتضی بھٹو قتل کیسز دوبارہ کھولے جائیں ۔سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں میری کوریج روکنے کے لئے سندھ حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ، میری درخشاںتھانے کے باہر کی ایک وڈیو کلپ بار بار دکھایاکرمجھے بدنام کیا جا رہا ہے ، اس واقعے کی پوری وڈیو کلپ عدالت میں پیش کر سکتا ہوں ، جس سے اصل حقیقت سامنے آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب پولیس کی وردی سے خوف آتا ہے، کیوں کہ سانحہ صفورا کے ملزمان پولیس وردی میں ملبوث تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان بینظیر بھٹو اور مرتضی بھٹو قتل کیسز دوبارہ کھول لیں اور زمہ داروں کو اپنے انجام تک پہچائیں،میں نے کوئی قانون نہیں توڑا، الٹا میرے اوپر جھوٹے مقدمات درج ہو رہے ہیں۔