17 مئی ، 2015
لاہور.......وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ تمام ادارے اور محکمے ترقیاتی فنڈزکا استعمال مقررہ مدت میں یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں نئے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بھی خطیر وسائل رکھے ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ترقیاتی بجٹ میں دیہی علاقوں کی خوشحالی کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں۔